غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم تین گھنٹوں میں گرفتار

غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے  والا ملزم تین گھنٹوں میں گرفتار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم تین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

پولیس کو پکار 15 پر قتل کی اطلاع موصول ہوئی،تھانہ لکسیاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حمزہ کو 3 گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا، ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا قتل و غارت کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں