ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا دورہ

ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا  جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا دورہ

کمرمشانی (نامہ نگار )ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کا جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا وزٹ،ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شوکت علی نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا وزٹ کیا۔

 دوران وزٹ کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور بخشی خانہ کی سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔انچارج جوڈیشل کمپلیکس اور انچارج بخشی خانہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حوالاتی / قیدیوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام اشخاص کی تلاشی لیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں