35مقدمات میں مطلوب اشتہاری مقابلے کے بعد گرفتار

35مقدمات میں مطلوب اشتہاری مقابلے کے بعد گرفتار

موچھ، کمرمشانی (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) 35 مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔۔۔

کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل محمد اکرم کی سربراہی میں تھانہ موچھ پولیس اور ایلیٹ فورس نے موچھ کے علاقہ ہندال والہ سی پیک پل کے نزدیک سروس روڈ پر چھاپہ مارا تو انتہائی مطلوب اشتہاری شفیع اللہ ، عنصر، عاصم، عزیز الرحمن اور 2 نامعلوم ملزمان جو ڈکیتی، راہزنی، چوری، اقدام قتل، پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی،پولیس کانسٹیبل محمد کامران معمولی زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا گیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔1 گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ شفیع اللہ برہان جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی عاصم، عزیز الرحمن، عنصر اور 2 نامعلوم ملز م فرار ہوگئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں