گھریلو جھگڑے پر شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کو قتل کر دیا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا 23سالہ مقتولہ ایک سا لہ بچی کی ماں تھی۔۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردی بعدازاں سلانوالی پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر قاتل شوہر سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر60جنوبی کی رہائشی 23سالہ خاتون مسماۃ سونیابی بی کی شادی عرصہ دو سال قبل مزکورہ گاؤں کے رہائشی قادر سے ہوئی تھی ،ایک سالہ بچی بھی ہے دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز گھریلو جھگڑے پر شوہر قادر بخش نے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی بیوی مسماۃ سونیا بی بی کو کلہاڑیو ں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں