ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو  فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ ریزلینس امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔

 ذرائع کے مطابق یہ ایمرجنسی سنٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفات کے پیش نظر آپریشن اور ریلیف کے عمل کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کروانے میں مدد گارثابت ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں