زرعی ٹیکس اور واٹر ریٹ اہداف کی عدم تکمیل، عملے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

زرعی ٹیکس اور واٹر ریٹ اہداف کی عدم تکمیل، عملے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع میں زرعی انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ کے سالانہ اہداف کی عدم تکمیل پر صورتحال مایوس کن قرار دیدی۔۔۔

 ضلعی افسران کو ترجیح بنیادوں پر وصولیوں کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے اور عملدرآمد میں رکاوٹ فیلڈ عملے کے خلاف ایکشن کے احکامات جاری کر دیئے، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسزIبی او آر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں اب تک وصولی 50 فیصد سامنے آئی اسی طرح واٹر ریٹ کی ریکوری 43 فیصد ہے، جس پر ڈپٹی سیکرٹری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و دیگر ضلعی افسران کو ریکوری پوز یشن بہتر بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔کارروائی کی وارننگ کے بعد ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ملازمین نے اہداف کی تکمیل کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں دوسری طرف اہداف کی عدم تکمیل پر اپنے بچائو کے لئے اعلٰی افسروں سے رابطے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں