میونسپل کمیٹی کا عملہ تمام مشینری سمیت فیلڈ میں نکلے ،ڈی سی

میونسپل کمیٹی کا عملہ تمام مشینری سمیت فیلڈ میں نکلے ،ڈی سی

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ تمام مشینری سمیت فیلڈ میں نکلے اور۔

 سڑکوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ،اگرکسی جگہ پر گندگی کے ڈھیر نظر آئے تو متعلقہ سپر وائز ر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ایم سی ایم عملہ کی سختی سے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مین روڈ پر گندگی کے ڈھیر نظر آئے تو عملہ کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختص کر دہ کچرا دانوں سے روزانہ کی بنیادوں سے کوڑا کر کٹ اٹھا یا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران صفائی ستھرائی چیک کر نے کیلئے فیلڈ میں نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی افسران انجمن تاجران کے نمائندگان سے میٹنگ کر کے تاجر برادری کو آگاہی فراہم کریں کہ دوکاندار حضرات اپنی دوکانوں کا کوڑا کر کٹ کھلے عام نہ پھینکیں بلکہ مختص کر دہ کچرا دانوں میں ڈالیں ۔انہوں نے ایم سی کے انفورسمنٹ آفیسر کو حکم دیا کہ تما م مین روڈ اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے اور تجاوزات کھڑی کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ۔ انہوں نے میو نسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ایم سی کی تما م مشینری کو فنگشن کر کے صفائی کے کا موں لگایا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی پمفلٹ تقسیم کئے جا ئیں ۔انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ عید لاضحی کے سلسلہ میں شہر میں جا نوروں کی آلائشوں کو ٹھکا نے لگا نے کیلئے جا مع ایکشن پلا ن تیا رکیا جا ئے اور صفائی کے حوالے سے ضروری سامان کی خریداری کیلئے بروقت ٹینڈرنگ پراسس مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں