نجی اور سرکاری سکولوں میں طلبا،طالبات سے غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف

نجی اور سرکاری سکولوں میں طلبا،طالبات سے غیر قانونی وصولیوں کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں بھی طلباء و طالبات سے وسیع پیمانے پر غیر قانونی وصولیاں کا انکشاف ہوا ہے۔

 جس پر صوبائی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں آیا ہے کہ نہم کلاس کے داخلہ فارم کی مد میں پچاس روپے ، تصویر برائے فارم و ریکارڈ 300روپے ،بورڈ رجسٹریشن کی فیس کے ساتھ 200روپے اضافی ، ٹیسٹوں کی مد میں 100روپے فی طالب علم،کلاس رومز میں رنگ و روغن،اور دیگر مرمتی کاموں کیلئے 1000روپے فی طالب علم،بجلی کے بل کی مد میں پچاس روپے فی طالب علم، غیر حاضری پر 100روپے ،چھٹیوں کا کام نہ کرنے پر 500روپے تک جرمانہ ،دسمبر ٹیسٹ 200روپے فی طالب علم، بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نگران عملہ کی خدمت کیلئے 500روپے فی طالب علم، پریکٹیکل کیلئے 300روپے فی طالب علم وصول کئے جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کو معاملات کی چھان بین اور ذمہ دارو ں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں