میڈیکل کے شعبہ میں عملی اقدامات کئے گئے :ملک مختار

 میڈیکل کے شعبہ میں عملی اقدامات کئے گئے :ملک مختار

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار کی سطح پر لانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔۔۔

جن کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے یہ بات وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے اپنے دفتر میں دوران ملاقات کہی وفد میں بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے نائب صدر خواجہ کامران نسیم اور فنانس سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری شامل تھے انہوں نے کلب ارکان کی مثبت صحافت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اور صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کا اپنا ادارہ ہے جس پر انہیں فخر ہے وہ اس ادارہ کی بہتری اور اس کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں