کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام موسیقی مقابلہ

 کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام موسیقی مقابلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی بنیادی ذمہ داری فروغِ فن اور ثقافت کی ترقی و ترویج ہے ۔

ادارہ ہذا کئی دہائیوں سے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے مختلف قسم کے پروگراموں اور منصوبوں کی وجہ سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی 2024 کا مقصد پنجاب بھر سے دل کو چھو جانے والی، غیر معمولی اور سریلی آوازوں کے حامل نوجوانوں کے درمیان ایک صحت مندانہ مقابلہ کا انعقاد کروا کے ان کی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنا ہے ۔اس سلسلہ میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام جاب موسیقی مقابلہ 2024کا چوتھا ضلعی مقابلہ سرگودھا میں منعقد کروایا گیا۔ جس میں74 امیدواروں جس میں 5 خواتین اور69 مرد حضرات نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حماد احسن،دوسری پوزیشن ارباز گل بھٹی، تیسری پوزیشن فصیح اﷲ شاہ نے حا صل کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ریٹائر ڈ) اورنگزیب حیدر خان تھے ۔ ڈائریکٹر آرٹس کو نسل اسد احمد نے جیتنے والے امیدوارں کو انعامات دیے ۔ پہلے مرحلہ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ضلعی مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔مقابلہ میں عارفانہ کلام،ملی نغمے ،لوک گیت، پاکستانی فلی وغیر فلمی اور مروجہ موسیقی کی تمام اصناف گانے کی اجازت تھی۔ ضلعی سطح پر پوزیشن ہولڈر اول دوم اور سوم کو کیش انعام بالترتیب 20 ہزار 15 ہزار اور 10ہزار دیئے گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں