سرگودھا کارپوریشن نے پونے 4 کروڑ کے نادہندہ 24 محکموں کے کنکشن کاٹنا شروع کردیئے

سرگودھا کارپوریشن نے پونے 4 کروڑ کے نادہندہ 24 محکموں کے کنکشن کاٹنا شروع کردیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے پونے چار کروڑ سے زائد کے نادہندگان 24 سرکاری محکموں کے پانی کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دئیے بلدیہ ذرائع کے مطابق ان دفاترز کی جانب سے۔۔۔

مجموعی طور پر تین کروڑ 76 لاکھ 24 ہزار 330 روپے کے واجبات عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے جنہیں متعدد بار بلدیہ سرگودھا نے نوٹسز بھی جاری کیے ان میں فیسکو ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ،ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا،پولیس لائن ،جانباز ٹریننگ سینٹر ،ٹیلی فون ایکسچینج ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ہاسٹل ،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،صنعت زار ،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فروغ تعلیم ،پی ڈبلیو ڈی محکمہ انہار ،محکمہ ریلوے اور محکمہ ایکسائز و دیگر ادارے شامل ہیں گزشتہ روز عملہ نے محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیس کے دفاتر کے پینے کے پانی کے کنکشن منقطع کر دئیے ہیں،جبکہ حکام کی جانب سے کار روائی روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لانے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں