صفائی کا نظام ٹھیکے پر دینے کیلئے اقدامات تیز

صفائی کا نظام ٹھیکے پر دینے کیلئے اقدامات تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر شہروں کی طرح دیہہ علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے صفائی کے نظام کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں توقع ہے۔۔۔

 یکم جولائی سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوصفائی کا نظام ٹھیکے پر دے دیا جائے گااس ضمن میں عوام سے صفائی ٹیکس وصولی کے لئے سروے آخری مراحل میں داخل وہ گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب نے رہائش اور کمرشل یونٹس پر صفائی ٹیکس عائد کردیا ہے جس کی وصولی ٹھیکیدارخود کروائے گاایک ہزار افراد کے لئے عملہ صفائی کا ایک ملازم لگایا جائے گا اس نئے نظام سے جہاں صحت کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا وہاں دیہی علاقوں کی عوام کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر ہو گا ،ستھر ا پنجاب پروگرام میں سرگودھا پہلے نمبر پر ہے ان شاء اﷲ یہ پوزیشن مستحکم رکھنے کیلئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،اورصفائی کے متذکرہ نئے نظام کو کامیاب بنانے کیلئے آج 24مئی کے روز ممبران صوبائی اسمبلی کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں