یونیورسٹی آف سرگودھا میں متعدی امراض کی امیونولوجی پر سیمینار

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں متعدی امراض کی امیونولوجی پر سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام متعدی امراض کی امیونولوجی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ایڈجنکٹ پروفیسر ڈاکٹر بشارت علی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر عثمان منہاس، چیئرپرسن شعبہ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد عرفان، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشارت علی نے متعدی امراض کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں امیونولوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر تحقیق اور بین الشعبہ جات تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے جدید ترین تحقیقی نتائج اور امیونوتھراپیٹک حکمت عملیوں میں اہم پیشرفت کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر بشارت علی نے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے عوامی بیداری اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعدی بیماریوں کے عالمی بوجھ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تحقیقی کوششیں عمل میں لائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان منہاس نے دونوں شعبہ جات میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں