مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ‘نوٹیفکیشن جاری

مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ‘نوٹیفکیشن جاری

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کا عمل تسلسل کیساتھ جاری ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی انجمن تاجران کے عہدیداران سے باہمی مشاورت کے بعد مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔۔

عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانا پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی اولین ترجیح ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر نے اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کے حوالہ سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،اسسٹنٹ کمشنررانا غلام مرتضی،ڈی اوانڈسٹری شفق ناز اور ضلع بھر سے انجمن تاجرارن کے عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طورپر21 اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے ان میں چاول سپرباسمتی پرانا 225روپے فی کلو،سپرباسمتی چاول نیا210 روپے فی کلو، اری 100روپے فی کلو ،چناکالا موٹا لوکل 210 روپے فی کلو،چناکالاباریک لوکل 200روپے فی کلو،چنا سفید موٹا لوکل 300روپے فی کلو،چنا سفیدباریک لوکل 250روپے فی کلو،دال چناموٹی 220روپے فی کلو ،دال چناباریک 210 روپے فی کلو ،بیسن 220روپے فی کلو ،دال مسور باریک امپورٹڈ 260ٖٗ ٖٗفی کلو،دال ماش دھلی ہوئی 480 روپے فی کلو ،دال مونگ دھلی ہوئی 250روپے فی کلو ،چینی ایکس مل پلس 3روپے ،گوشت چھوٹا 1350 روپے فی کلو ،بیف 700روپی فی کلو ،دودھ کھلا 120روپے ،دہی 140روپے فی کلو،روٹی سوگرام 12روپے اور نان120گرام 18روپے میں دستیاب ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں