عوامی تحریک کے 35ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب

عوامی تحریک کے 35ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرگودھا آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلعی قائدین PAT ، علماء کونسل ، وکلاء اور خصوصی طور پر سیاسی و سماجی رہنما چوہدری صفدر حسین رانجھا شریک ہوئے

۔ مقررین نے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد کے مختلف گوشوں بالخصوص سیاسی و سماجی خدمات پر اظہار خیال کیا اور مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نظریہ ہی ملکی سلامتی کیلئے نسخہ کیمیاء ہے قوم کو ترقی انہی نقوش پر چل کر میسر آسکتی ہے ۔ اور ایک وقت آئے گا۔ کہ قوم کا بچہ بچہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہے گا۔ اور انشاء اﷲ اس ملک کی تقدیر بدلے گی،آخر میں یوم تاسیس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اورملکی سلامتی و خوشحالی اور قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی کی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں