پلاسٹک بیگز ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کی تجویز

پلاسٹک    بیگز    ری    سائیکلنگ     پلانٹ    لگانے    کی    تجویز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے واضح کیا ہے کہ 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔۔۔

اس امر کا اظہار انہوں نے پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز سے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال فضائی آلودگی کے ساتھ انسانی ذندگیوں کے لیے بھی خطرناک ہے ۔ حکومت پنجاب اس امر کا ادراک کرتے ہوئے 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے جارہی ہے ۔ لیکن حکومت اس کاروبار سے وابستہ افراد کا معاشی نقصان نہیں چاہتی۔ مینوفیکچررز حضرات اس کا متبادل اپنائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ، اے ڈی سی جی، اے ڈی ماحولیات اور ڈی او انڈسٹری کے علاؤہ صدر ایوان صنعت و تجارت ساجد حسین تارڈ بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز سے کہا کہ 6 جون کے بعد صرف 75 میکرون شاپنگ استعمال کیے جاسکیں گے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا میں صرف دو فیکٹریاں شاپنگ بیگز تیار کررہی ہیں. حکومت ایسی فیکٹریوں کی مشینری کی اپ گریڈیشن کے لیے بغیر سو کے قرضہ دینے سمیت دیگر رعایت فراہم کرنے پر غور کررہی پے ۔ پلاسٹک مینوفیکچررز حضرات نے پلاسٹک بیگز کی ری سائیکلنگ کا پلانٹ لگانے تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے شاپنگ بیگز کا ضیائع کم ہو جائے گا۔ کمشنر نے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اجلاس میں شاپنگ بیگز کی روک تھام کے لیے دیگر تجاویز کو بھی زیر غور لایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں