ہاتھی چوک اور ٹوانہ پارک میں اتائیوں کے 2 کلینک سیل

 ہاتھی چوک اور ٹوانہ پارک میں اتائیوں کے 2 کلینک سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان احمد نے ماتحت ٹیم کے ہمراہ ہاتھی چوک اور ۔

ٹوانہ پارک میں چھاپے مار کر دو اتائیوں کے کلینک سیل کر دیئے ،بتایا جاتا ہے کہ ہاتھی چوک میں گل خاور رحمان اور ٹوانہ پارک میں فرحان علی بغیر ڈگری کے غیر قانونی طور پرپریکٹس کرتے ہوئے لوگوں کو ایلو پتھی ادویات تجویز کررہے تھے ، جن کے کلینکس سے بھاری مقدار میں ادویات بھی برآمد ہوئی، موقع پر دونوں کلینک سیل کر کے عطائیوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے اور مزید کاروائی کیلئے رپورٹ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں