اہم شاہراؤں پربیشتر کمرشل عمارتوں کی تعمیر غیرقانونی قرار

 اہم شاہراؤں پربیشتر کمرشل عمارتوں کی تعمیر غیرقانونی قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اعلی سطح ٹیم نے کچہری روڈ، خوشاب روڈ، فاطمہ جناح روڈ،47پل،نوری گیٹ ، فیصل آباد بائی پاس روڈ سمیت مختلف ۔

اہم شاہراؤں پربیشتر کمرشل عمارتوں تعمیر قوانین کے خلاف قرار دیدی، بورڈ نے حالیہ اجلاس میں بلڈنگ کوڈ آف پاکستان کے تحت زیر تعمیر عمارتوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی ،سروے ٹیم نے متذکرہ شاہراؤں پر زیر تعمیر عمارتوں کی انسپکشن کے بعد رپورٹ مرتب کر لی جس میں بتایا گیا کہ اکثر عمارتوں کی تعمیر میں بلڈنگز کوڈ آف پاکستان کو نظر انداز کیا جا رہاہے ،انسپکشن کے دوران پروفیشنل انجینئرنگ ورک کہیں بھی نظر نہیں آیا، بیشتر عمارتوں کی تعمیر ڈنگ ڈپاؤ پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے ،اسی طرح فائرسیفٹی اقدامات کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہا۔ ،جو نہ صرف مجرمانہ غفلت ہے بلکہ بالخصوص سٹرکچر کے حوالے سے اہم نوعیت کی خامیوں کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے رپورٹ آئندہ چند روز تک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کو ارسال کی جائے گی جس میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا تعین ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں