بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے موسم گرما کے تدریسی کیمپس کا انعقاد

بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے  موسم گرما کے تدریسی کیمپس کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے موسم گرما کے ۔

تدریسی کیمپس کا انعقاد ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول ڈی ایچ کیو میانوالی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول زادے خیل کادورہ کیا اور موسم گرما کے تدریسی کیمپس کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں فراہم کر دہ تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور بچوں، بچیوں سے مختلف سوالات پو چھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زنانہ میڈم حمیرا یاسمین بھی مو جود تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں 185پرائمری مڈل اور ہا ئی سکولوں میں موسم گرما کے تدریسی کیمپس لگا ئے گئے ہیں جہاں پر پہلی ، دوسری اور تیسری کلاس کے بچوں اوربچیوں کو دو گھنٹے صبح7 بجے سے لیکر نو بجے تک بنیادی تعلیم کی فراہمی کے علاوہ کتابیں اور سٹیشنری بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں