چائلڈ لیبرکے عالمی دن کی مناسبت سے ڈیرہ بولی خیلانوالہ میں تقریب

چائلڈ لیبرکے عالمی دن کی مناسبت  سے ڈیرہ بولی خیلانوالہ میں تقریب

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ریڈز پاکستان کے زیراہتمام چائلڈ لیبرکے عالمی دن کی مناسبت سے ڈیرہ بولی خیلانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں فارمر اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ زراعت توسیع میانوالی کی جانب سے ایگریکلچر آفیسر میڈم رابعہ شمس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ میانوالی کی طرف سے لیبر انسپکٹر محمد نوید نے شرکت کی۔ریڈز پاکستان میانوالی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سیف الاسلام نے تمام فارمرز کا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور فارمرز کی رہنمائی کی کہ چھوٹے بچوں کو حصول تعلیم کی طرف مائل کیا جائے اور مشقت والے کاموں سے بچوں کو دور رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی نشوونما اور تعلیم متاثر ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں