مشن روڈ سیوریج لائن ، واٹر سپلائی محمدیہ کالونی میں پارک اور واکنگ ٹریک جلد مکمل کرنے کا حکم

مشن روڈ سیوریج لائن ، واٹر سپلائی محمدیہ کالونی میں پارک اور واکنگ ٹریک جلد مکمل کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے بدھ کے روز واٹر سپلائی محمدیہ کالونی میں زیر تعمیر پارک اور واکنگ ٹریک کا معا ئنہ کیا۔

 انہوں نے کام کی رفتار اور میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے پارکنگ ایریا کو مزید بہتر بنانے اور لائٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے پودوں کی حفاظت اور نشونما کے لیے الگ سے واٹر سسٹم لگانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی میٹریل پر وقتا فوقتاً پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ پارک کی صفائی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی نے مشن روڑ پر بیٹھ جانے والی سیور لائن کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام کام جلد از جلد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ۔ انہوں نے مختلف بازاروں کا دورہ بھی کیا اور تجاوزات کے علاؤہ نو تعمیر شدہ فٹ پاتھ کا معا ئنہ بھی کیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں