نماز عید : فول پروف سکیورٹی ، ماہر نشانہ باز تعینات

نماز عید : فول پروف سکیورٹی ، ماہر نشانہ باز تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے نماز عید الا ضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔۔۔

مجوزہ سکیورٹی پلان کے مطابق جہاں عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی وہاں پر پولیس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کے داخلے کے لیے سنگل انٹری کو یقینی بنائے بہتر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ جات،واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے ون ویلنگ ،ساونڈ سسٹم،ہوائی فائرنگ،نمائش اسلحہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا،شہروں کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جائے گی مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ با ز تعینات کئے جائیں گے تمام ایمر جنسی سروسز الرٹ ہونگی ہائی ویز پر پٹرولنگ ڈیوٹی میں اضافہ،سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ مزید سخت ہو گی،ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے جس کے بعد ملازمین و آفیشلز کی تعیناتی بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں