بجٹ خوبصورت لفاظی ‘اپوزیشن کا احتجاج ڈرامہ:حافظ جاوید

 بجٹ خوبصورت لفاظی ‘اپوزیشن کا احتجاج ڈرامہ:حافظ جاوید

کندیاں(نمائندہ دنیا )حالیہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی غلامی دستاویز ہے اس میں آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے عوام پر ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔۔۔

 فائلر اور نان فائلر میں لکیر کھینچ کر نان فائلرز پر ٹیکس لگائے گئے ہیں لیکن ٹیکس اصلاحات نہیں کی گئیں فائلر بننے کا طریقہ آسان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ محض خوبصورت لفاظی ہے عملاً حکمرانوں نے اپنی عیاشیو ں کے اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج محض ٹوپی ڈرامہ ہے عوام اب بھی اگر ان کا کھیل نہیں سمجھ سکی تو پھر ملک و قوم کا اللہ ہی حافظ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کی بہت بڑی تعداد خط غربت سے نیچے جا رہی ہے عوام اب حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتی معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہ لایا جائے شیر ہو تیر ہو یا بلے کی حکمرانی ہمیشہ عوام کو ہی روندا اور کچلا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں