گھر گھس کرخواتین پر تشدد‘ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے

 گھر گھس کرخواتین پر تشدد‘ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے

46اڈا(نمائندہ دنیا )تھانہ کڑانہ کے علاقہ 30جنوبی میں معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد کا گھر میں گھس کرخواتین پر بہمانہ تشدد ملزم تشدد کے دوران خواتین کی وڈیو بھی بناتے رہے ۔

 چک نمبر 30جنوبی میں محمدرفیق کی اہلیہ کی پڑوسی خاتون سے معمولی تلخ کلامی ہے جس پر ملزمان صدیق،اویس اور انور نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمدرفیق اس کی اہلیہ عاصمہ سالی نجمہ پرڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔بااثرملزمان خواتین کے کپڑے پھاڑ کر وڈیو بھی بناتے رہے جس پر تھانہ کڑانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں