خانیوال میں نرس کی گرفتاری کیخلاف نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

خانیوال میں نرس کی گرفتاری کیخلاف نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) خانیوال میں سٹاف نرس کی گرفتاری کے خلاف سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یہاں کے ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے۔

 زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کی حمایت کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی یونین کے نمائندوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرکزی عمارت کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ نرس میڈم ثمینہ لیاقت، فرحت حفضہ،لبنیٰ ارم،میل نرس فیصل محمود کھوکھر و دیگر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کی کوالٹی کی حوالے سے شفاف انکوائری کی جائے ، انہوں نے خانیوال میں سٹاف نرس کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نرسز کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا تو احتجاج اور ہڑتال کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں