مویشی منڈیوں میں رات گئے تک رونقیں ، خرید و فروخت

 مویشی منڈیوں میں رات گئے تک رونقیں ، خرید و فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں قائم مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری آخری روز کے باعث عروج پر رہی۔۔۔

 اکثر بیوپاری جو کہ ہر سال کی طرح آخری روز بڑے شہروں کا رخ کرتے تھے نے اخراجات میں اضافہ کے باعث رخ نہیں کر سکے ،اسی طرح مویشیوں کی وافر تعداد کے باوجود ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں، دوردراز سے آنیوالے خریدار مویشی ہمراہ واپس جانے کیلئے عید کی چھٹیوں کے باعث رش اور گاڑیوں کی قلت کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچا ررہے ،رات گئے تک مویشی منڈیوں میں رونقیں لگی رہیں ،اور خرید و فروخت عروج پر رہی،جبکہ مویشیوں کی بڑی تعداد آج اوراگلے دو روزبھی لوگوں کو دستیاب ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں