بے سہارا ایس او ایس ویلیج’ شیلٹر ہوم ’’دارلامان‘‘ ہاسٹلز میں عید منائیں گے

بے سہارا ایس او ایس ویلیج’ شیلٹر ہوم ’’دارلامان‘‘ ہاسٹلز میں عید منائیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں بے آسرا بچے ’ خواتین’ بوڑھے افراد کی بڑی تعداد عید اپنے پیاروں سے دور۔۔۔

 ایس او ایس ویلیج’ شیلٹر ہوم’ دارلامان’ ہاسٹلز و دیگر ایسے نجی اداروں جو بے سہارا لاوارثوں کو پناہ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں میں عید کی خوشیاں منائے گی، جہاں نماز عید، اجتماعی قربانیوں کے انتظام کے علاوہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اداروں کے سربراہوں نے ضلع کی نمایاں شخصیات کو اپنے اپنے اداروں میں عید کے ایام میں دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ، تا کہ اداروں میں مقیم لوگوں بالخصوص بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں