جھگڑا ختم کروانے آئی خاتون کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

جھگڑا ختم کروانے آئی خاتون کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جھگڑا ختم کروانے کیلئے آگے بڑھنے والی خاتون کو مسلح ملز موں نے فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔

تھانہ صدر کے علاقے نذیر کالونی کے رہائشی غلام علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رمضان اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرکے اسلحہ کے زور پر تشدد کانشانہ بنایا جارہا تھا کہ اس دوران لڑائی ختم کروانے کیلئے آگے بڑھنے والی اسکی ہمسائی ناصرہ بی بی کو ملز موں نے قابو کرلیااور فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں