مون سون میں نکاسی آب ، سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات 10 دن میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

مون سون میں نکاسی آب ، سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات 10 دن میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی سیکرٹری آپریشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو آئندہ مون سون کے دوران برساتی پانی کے نکاس کو یقینی بنانے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے۔۔۔

 حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کیلئے 10 روز کی ڈیڈ لائن دیدی اور ڈپٹی کمشنروں کو دریاؤں میں پانی پر نظر رکھنے اور مرکزی فلڈ کنٹرول سے رابطے قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو فعال اور متحرک رکھیں، جاری گائیڈ لائن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک ’زراعت’ آبپاشی’ صحت اور پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھیں، ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کرنے ، اس طرح دریاؤں و برساتی نالوں کے حفاظتی پشتوں کی مانیٹرنگ اور بلدیاتی اداروں کو سیوریج سسٹم اور عملہ صفائی کو برساتی پانی کے ارتکاز کو روکنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہے تا کہ عوام اور لائیوسٹاک کو بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں