مضر صحت مشروبات کی فروخت ، ڈی سی سے رپورٹ طلب

مضر صحت مشروبات کی فروخت ، ڈی سی سے رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف منسٹر پٹیشن سیل نے مضر صحت مشروبات کی روک تھام کیلئے جاری احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ سے ذمہ داروں کے خلاف کار روائی کی رپورٹ طلب کر لی۔

محکمہ صحت پنجاب اور صوبائی محتسب حکام کی باربار ہدایات کے باوجود شہر اور گردونواح میں مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری ہے ،جگہ جگہ ریڑھیاں سجی ہوئی ہیں جہاں کیمیکل زدہ مشروبات فروخت کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرامپلی منٹیشن کی طرف سے ذمہ دار متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کار روائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس حوالے سے کئے گئے اقدامات اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ موثر اور ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی اپنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں