اساتذہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں :محمد نواز سلہریا

 اساتذہ ملک اور قوم کی تقدیر  بدل سکتے ہیں :محمد نواز سلہریا

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر محمد نواز سلہریا نے کہا ہے کہ اساتذہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور معیاری تعلیم کو فراہم کرکے معاشی و فکری انقلاب لا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بھر کے پرائمری مدارس میں ٹیب تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی سیاسی سماجی اور معاشی انقلاب اور تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت محکمہ تعلیم اور اساتذہ کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے ، اب محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں