مقتدر حلقے سرکاری محکموں سے کرپشن ختم کرنے میں موثر کردار ادا نہیں کررہے :حاجی عطا محمد رلا

مقتدر حلقے سرکاری محکموں سے  کرپشن ختم کرنے میں موثر کردار ادا نہیں کررہے :حاجی عطا محمد رلا

کندیاں(نمائندہ دنیا)سرکاری محکموں کو کرپشن کے ناسور سے پاک کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا سماجی رہنما حاجی عطا محمد رلانے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہاکہ مقتدر حلقے سرکاری محکموں سے کرپشن ختم کرنے میں موثر کردارادا نہیں کررہے۔۔۔

 پاکستان ترقی کی راہ پر تب تک گامزن نہیں ہوسکتاجب تک سرکاری اداروں سے کرپشن ختم نہیں ہوگی سرکاری اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑیں ملکی معیشت کو گدوں کی طرح نوچ نوچ کرکھا رہے ہیں ۔کرپٹ سرکاری ملازمین کا احتساب کرکے ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے تاکہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں