نہر پر زیر تعمیر پل ، لو گوں کو گزرنے سے روک دیا گیا

نہر پر زیر تعمیر پل ، لو گوں کو گزرنے سے روک دیا گیا

کندیاں(نمائندہ دنیا)میانوالی چشمہ جرنیلی روڈ علی والی زیر تعمیر اسکیپ چینل نہر پر زیر تعمیر پل کراس کرنے کیلئے بنایا گیا عارضی راستہ بارشی پانی کیساتھ بہہ جانے کی وجہ سے مسافر مذکورہ نہر کراس کرنے کیلئے زیر تعمیر پل استعمال کر رہے ہیں۔

 تاہم آج پل پر کام کرنیوالی تعمیراتی کمپنی کے کارندوں نے محکمہ ہائی وے ایکیسئن کے شاہی حکم نامہ کی تکمیل میں عوام کو زبردستی پل کراس کرنے سے روک دیا جس پر پل کے اطراف میں رہائش پذیر افراد اور دیگر مسافروں سے انکی تلخ کلامی، دھکم پیل اور گرما گرمی ہوئی اور سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں نے ڈی سی میانوالی، محکمہ ہائی وے اور انہار کے افسران کو فوری عارضی راستہ بحال کرانے کے احکامات جاری کرنے اور عارضی راستہ بحال ہونے تک پیدل اور موٹرسائیکل سوار افراد کو زیر تعمیر پل استعمال کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں