سینئر ٹیچر کیساتھ دفتری اہلکار کا رویہ قابل مذمت:احمد شیر

سینئر ٹیچر کیساتھ دفتری اہلکار کا رویہ قابل مذمت:احمد شیر

کمرمشانی (نامہ نگار) ڈی ای او سیکنڈری میانوالی میں ایک ا نتہائی قابل احترام سینئر ٹیچر کے ساتھ دفتری اہلکار کی ہتک آمیز رویہ انہتائی قابل مذمت ہے ،پی ٹی یو کے ضلعی صدر احمد شیر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے۔

 کہ سرکاری دفتر میں ایک سینئر ٹیچر کے ساتھ ایسا سلوک برادشت نہیں کچھ لوگوں نے شام کے وقت اس معاملے پر مٹی ڈال دی ہے لیکن بطور ٹیچر یہ بات قبول نہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری میانوالی خود ہیں چند سال سے ڈی ای او کے تمام تر اختیارات وہ خود استعمال کرتے ہیں اور ایک مخصوص ٹیچر یونین کو پروموٹ کرنے میں لگے رہتے ہیں جس کی تازہ مثال سینئر ٹیچر کی پروموشن کیلئے تین دن سے فی میل اور میل اساتذہ کو فائل مکمل کرنے اور اے سی آر کے بہانے دفتر میں شام تک ذہنی طور پریشان کیا جا رہا ہے اسکے علاو ہ دفتر سے لاہوررابطے کا ذریعہ بھی خود ہے کیونکہ خود سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے نام کا صدر بھی ڈپٹی اور ڈی ای او بھی لیکن افسوس میانوالی کے سینر سٹاف اور ہیڈز پرجھنوں نے اپنے ساتھی کیساتھ کل کے واقعے پر ایک لفظ بھی نہ بولا نہ لکھا صرف مٹی پاؤ پالیسی پر عمل کیا۔ اسکے علاؤہم ڈی سی میانوالی اور سی ای او ایجوکیشن صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کل کی واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں