ڈی سی کی زیر صدارت کسان کا رڈ کی رجسٹریشن کا جائز ہ اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت کسان کا رڈ کی رجسٹریشن کا جائز ہ اجلاس

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت کسان کا رڈ کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجا ز عبدالکریم، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حُر، اے ڈی زراعت توسیع پپلاں عبدالرشید، عیسیٰ خیل طاہر خان، صدر کسان اتحاد حا جی عبدالقادر خان کے علا وہ کسانوں کے نمائندگان اور زونل منیجر پنجاب بنک نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ جن زمیندارروں کا رقبہ 12.5ایکٹر یا اس سے کم ہو وہ اپنے موبائل سے 8070پر شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار حضرات ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم سے صرف کھادیں، سپرے اور دیگر زرعی مداخل خرید کرنے کے اہل ہونگے نقد رقم نہیں نکلوائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ ضلع میانوالی میں 32ہزار کسانوں کو رجسٹرڈ کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب نے کسانوں کو زرعی مداخل کی فراہمی میں زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کے سلسلہ میں کسان کارڈ کا اجراء کیا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت کی کہ کسان کارڈ سے متعلق زمیندار حضرات کو زیا دہ سے زیا دہ آگاہی کیلئے ان کے ڈیر ہ جات پر جا کر ان کے موبائل نمبر سے میسج کر کے انہیں رجسٹرڈ کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ شدہ کسان حضرات مستقبل میں حکو مت کی زرعی پا لیسیوں سے مزید استفادہ کر سکیں گے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں نمبرداروں سے میٹنگ کر کے کسانوں کو کسان کارڈ کی رجسٹریشن سے متعلق آگہی فراہم کریں۔ اجلاس میں صدر کسان اتحاد حا جی عبدالقادر خان نے کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے زائد بلوں، فصلوں کیلئے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں