تاجر تنظیموں کی نا اتفاقی چھوٹے تاجروں کیلئے مسائل کا موجب بن رہی ہے ، خواجہ ادیب ناصر

تاجر تنظیموں کی نا اتفاقی چھوٹے  تاجروں کیلئے مسائل کا موجب  بن رہی ہے ، خواجہ ادیب ناصر

بھلوال(نمائندہ دنیا ) تاجر تنظیموں کی نا اتفاقی چھوٹے تاجروں کیلئے مسائل کا موجب بن رہی ہے تاجروں کی موثر آواز بلند کرنے کیلئے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تاجر تنظیمیں ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ۔

ملکر تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو تنظیمیں کام کررہی ہیں ان میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری سطح پر بیورو کریسی فائدہ اٹھاتی ہے اگر تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تو تاجروں کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر تاجر متحد نہ ہوئے تو ان کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں اور اڑھائی اڑھائی مرلہ کی الگ الگ مسجد بناکر تاجر اپنے اندر اختلافات کا پتہ دنیا کو دے رہے ہیں اور لوگوں نے تجاوزات کیخلاف دیکھ لیا کہ تاجروں کیساتھ کیا سلوک روا رکھا گیا ہمیں سوچنا چاہئے۔

 

 

 اور آپ کے اختلافات کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا ہماری جانب سے تمام تاجر تنظیموں کو کھلی آفر ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کیلئے ہمیں جہاں بلائیں گے ہم حاضر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں