اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت چک مبارک کی صفائی یقینی بنائی جائے گی ،مدثر ممتاز ہرل

 اب گاؤں چمکیں گے پروگرام  کے تحت چک مبارک کی صفائی یقینی  بنائی جائے گی ،مدثر ممتاز ہرل

بھیری(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت چک مبارک کی صفائی یقینی بنائی جائیگی اور نکاسی آپکے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔۔

وہ چک مبارک کا دورہ کر رہے تھے انہوں نے سیکرٹری یونین کونسل حلقہ گرداور پٹواری اور نمبرداران سے میٹنگ کی اور انہیں سختی سے ہدایت کی لوگوں کی صفائی تجاوزات کے خاتمہ اور گلیوں‘ نالیوں کی درستگی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں