سی پی او کا فیڈمک سٹی کا د ورہ، چینیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

سی پی او کا فیڈمک سٹی کا د ورہ، چینیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی آو فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک سٹی کا دورہ کیاگیا۔

سی پی آو فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک سٹی کا دورہ کیا سٹی پولیس آفیسر نے چائنیز سکیورٹی کیلئے فیڈمک سٹی میں لگائے گئے ناکہ پوائنٹ پر ایلیٹ فورس اور SPUکے جوانوں کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا ۔ سی پی او فیصل آباد نے چائنیز سکیورٹی کے انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا ازسرنو جائزہ لیا چائنیز سکیورٹی کے افسروں کو ہدایت جاری کی کہ سائٹ پر کام اور دوران سفر تین لیئر سکیورٹی کو قائم رکھا جائے گا ۔ چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں