ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے امکانات انتہائی کم ہیں ،عامر محمود چیمہ

ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے امکانات  انتہائی کم ہیں ،عامر محمود چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بستر مرگ پر ہے ۔

ان حالات میں حکومت خوف کی فضاء کو ختم کرکے عوام کو اعتماد میں لے ایمنسٹی سکیم کا نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا ،ایمنسٹی سکیم اچھی ہے مگر اعتماد کے فقدان کی وجہ سے اس کی کامیابی کے امکانات انتہائی کم ہیں بیمار معیشت کو سنبھالا اسی وقت دیا جاسکے گا جب تک تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس وقت پاکستانی معیشت اور اس پر قرضوں کا جس قدر دباؤ ہے اس کا اندازہ ڈالر کی اونچی اڑان سے لگایا جاسکتا ہے ہر روز اربوں روپے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیساتھ ہی قرضوں روپے پاکستان پر بڑھ جاتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں