ریلوے حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پھاٹک بند کر دیا

ریلوے حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پھاٹک بند کر دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محکمہ ہائی وے کی ایک اور نااہلی کے باعث ریلوے حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ۔

سرگودھا میانوالی ریلوے ٹریک پر واقع چسو لیول کراسنگ(پھاٹک)بند کر دیا ۔ محکمہ ہائی وے کے ذمہ اس ریلوے کراسنگ کی مد میں محکمہ ریلوے کی بھاری رقوم واجب الادا چلی آ رہی ہیں ، ہائی وے حکام کی ناہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ، پھاٹک بند ہونے سے دامن مہاڑ کا بیشتر مواضعات سرگودھا میانوالی ایکسپریس وے سے کٹ گئے ، گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں موٹر سائیکلوں ، کاروں اور دیگر گاڑیوں پر سفر کرنے والے افراد کو مین شاہراہ تک پہنچنے کیلئے متبادل راستہ پراضافی مسافت کی صعوبت برداشت کرنی پڑ رہی ہے ، متاثرہ علاقون کے مکینوں نے اربات اختیار سے اساتدعا کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہائی کو مکمل واجبات کی ا دائیگی کرنے اور بند راستہ کھوانے کا پابند بنایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں