ضلعی زکوٰۃ آفس میانوالی کے زیر انتظام25ماہانہ یوم زکوٰۃ منایا گیا

ضلعی زکوٰۃ آفس میانوالی کے زیر  انتظام25ماہانہ یوم زکوٰۃ منایا گیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سیکرٹری زکوٰۃ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی زکوٰۃ آفس میانوالی کے زیر انتظام ماہانہ یوم زکوٰۃ منایا گیا ۔

یوم زکوٰۃ کے حوالے سے دفتر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی میانوالی تادفتر صوبائی محتسب نزد لاری اڈا تک ایک واک کی گئی جس میں دفتری/فیلڈ سٹاف نے شرکت کی ۔ یوم زکوٰۃ کے سلسلہ میں علاقہ کے معززین سے ملاقات کی گئی جس میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر اکرام اﷲ نے حاضرین کو محکمہ زکوٰۃ و عشر کے ذریعے زکوٰۃ کی تقسیم کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں