کرپٹ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز،رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنیکی ہدایت

کرپٹ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز،رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنیکی  ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حافظ محمد عمراننے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژن بھرکے تمام تفتیشی اور۔

 لیگل افسروں سے خصوصی میٹنگ کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں،ہر آفیسر کرپشن اور سرکاری فنڈز کی خوردبرد کرنے والوں کی نشاندہی کرکے اُن کے خلاف رپورٹس تیار کریں تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکے ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاحافظ محمد عمران نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں آئے ہوئے سائلین کو بغیر انتظار کروائے اُن کی بات سنیں اوربغیر کسی سفارش کے اُن کے کام کریں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرپشن کے خلاف جنگ کو ایک مشن کے طور پر لیا جائے تاکہ وطن عزیز میں کرپشن جیسے ناسور کو ختم کیا جاسکے ۔ میٹنگ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے تمام انکوائری/تفتیشی افسروں کی ماہ جون کی کارکردگی کا جائز ہ لیا گیا،جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایات دی کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور پرانے مقدمات اور انکوائریوں کوجلد ازجلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔تمام سرکل آفیسرز کو حکم دیا کہ اپنے اپنے سرکل کے تمام اشتہاریوں و عدالتی مفرورں کو جلد گرفتار کر کے اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرتے ہوئے اُن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں