پپلاں کا چک نمبر 13ڈی بی تعلیمی سہولیات سے محروم

پپلاں کا چک نمبر 13ڈی بی  تعلیمی سہولیات سے محروم

میانوالی (نامہ نگار )پپلاں کے چک نمبر 13 ڈی بی جو آبادی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا علاقہ ہے تاحال تعلیمی سہولیات سے محروم ہے یہاں بوائز اور گرلز سکول صرف مڈل تک ہیں ۔۔۔

جبکہ ہائی کلاسز کے لیے یہاں کے طلبہ طالبات کو دور دراز مقامات پر جانا پڑتا ہے اس جدید دور میں بچیوں کو باہر کے سکول میں لے جانے اور واپس لانا بہت ہی مشکل کام ہے آبادی کو اور سکول کے طلبہ اور طالبات کی تعداد کو مد نظر رکہتے ہو ئے فوری طور پر یہاں کے س طلبہ طالبات کے سکول کو اپ گریڈ کیا جائے۔

 

 

 اور امید کرتے ہیں جیسے پنجاب بھر میں سکول کالج اور نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں اور سکولوں کو اپ گریڈ کیا تھا اسی طرح اہل علاقہ ارسلان جٹ و عوامی و سماجی حلقوں کا سی ایم پنجاب مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ علاقہ چک نمبر 13 ڈی بی پپلاں میں یہاں کے گرلز اور بوائیز سکولوں کی فوری اپ گریڈیشن کرنے کے احکا مات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں