شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ، کاٹنے کے واقعات ، بچوں سمیت متعدد زخمی

شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں  اضافہ  ، کاٹنے  کے  واقعات  ،  بچوں  سمیت  متعدد  زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر میں آوارہ اورخطرناک کتوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ جبکہ انتظامیہ شہریوں کی شکایات اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں مسلسل ناکام ہے ۔۔

جو گنجان آباد علاقہ میں شہریوں کو گزرتے وقت کاٹ لیتے ہیں،اندرون شہر اور باہر کے علاقوں میں خطرناک آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، خصوصاً گلشن جمال، رحمان پورہ، منظور ٹاؤن، ملٹری روڈ، مقام حیات، سکہ کالونی، واٹر سپلائی روڈ، اقبال کالونی، اسلام آباد کالونی، محمدی کالونی سمیت شہر بھر میں یہ آوارہ اور خطرناک کتے گروپوں کی شکل میں گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں، جسکی وجہ سے شام کے بعد لوگوں کا گھرو ں سے نکلنا محال ہو چکا ہے ، محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کتوں کے تلف کرنیکی ادویات کی قلت کی ہے ، علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکموں سے بے شمار مرتبہ اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کی طرف توجہ دلائی لیکن جہاں دیگر مسائل التواء کا شکار نظر آتے ہیں وہیں اس اہم مسئلہ کو بھی سردخانہ میں ڈال دیا جاتا ہے ، اور کسی نئے حادثہ کا انتظار کیا جا رہا ہے ، شہریوں نے اس اہم مسئلہ کو فوری حل کرنے کی استدعا کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں