گرمی،حبس کی شدت برقرار ، متعدد افراد بے ہوش،ہسپتال منتقل

گرمی،حبس کی شدت برقرار ، متعدد افراد بے ہوش،ہسپتال منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہی جس کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے۔۔۔

دن کے اوقات میں گلیوں سڑکوں پر ٹریفک اور لوگوں کی آمدورفت معمول سے کم دکھائی دی جبکہ متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب شدید گرمی اور حبس کا شکار متعدد افراد بے ہوش ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے اور پرائیویٹ کلینکو ں پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں