محرم الحرام ہمیں برداشت صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،قاری احمد علی ندیم

 محرم الحرام ہمیں برداشت  صبر اور بھائی چارے کا درس  دیتا ہے ،قاری احمد علی ندیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحفظ ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں برداشت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

اس مقدس مہینہ میں بھی امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انتشار پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔ سوشل میڈیا انتشار کی بڑی وجہ بن سکتا ہے جس کو کاؤنٹر کرنے کے لیے امن کمیٹی کے ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں