300یونٹ فر ی دینے کا اعلان کر نے والے بجلی مسلسل مہنگی کر رہے ، علی آصف بگا

 300یونٹ فر ی دینے کا  اعلان کر نے والے بجلی مسلسل  مہنگی کر رہے ، علی آصف بگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے علی آصف بگا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹے نکلے 300 یونٹ بجلی فری دینے کا اعلان کرنے والوں نے تسلسل کے ساتھ بجلی کے نرخوں میں اضافہ شروع کردیا ہے۔

 موجودہ حالات میں عوام شدید معاشی بحران کا شکار ہے لوگوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں مہنگا ئی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈا لے ہیں قوم ایک مرتبہ پھر با نی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن اور پی ٹی آئی کی طرف دیکھ ر ہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں