محرم الحرام: ڈاکٹرز اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، تبادلوں پر پابندی، وال چکنگ ختم کرنے کا حکم

محرم الحرام: ڈاکٹرز اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، تبادلوں پر پابندی، وال چکنگ ختم کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے علاوہ سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور۔۔۔

 بھکر کے ڈی ایچ کیوز، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے تمام سپیشلسٹ، ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ان کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ عاشورہ محرم الحرام تک ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیو ز میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ایمرجنسی شعبہ جات کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔ دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر کے یونین کونسل سیکرٹریز کو شہر اور قصبوں میں وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے بلا تاخیر مؤثر مہم چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ’ اس سلسلہ میں گاڑیوں سے بھی انتشار پھیلانے والی تحریروں کو مٹانے سمیت آویزاں بینرز اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے ’ عملدرآمد کیلئے تمام یونین سیکرٹریز کو سختی سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے وال چاکنگ ختم کروا کے رپورٹ کریں غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب سیکرٹریز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں نے وال چاکنگ کے خاتمے کی مہم پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سے امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں