پولیس کے تعاقب پر ملزم چوری شدہ مویشی چھوڑ کر فرار

پولیس کے تعاقب پر ملزم  چوری شدہ مویشی چھوڑ کر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس ٹیم کے تعاقب کرنے پر ملزم چوری شدہ مویشی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 631 گ ب میں پولیس روٹین کی گشت ڈیوٹی پر مامور تھی کہ اس دوران دیہاتی کی حویلی سے 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کرکے لیکر جانے والے ملزمان سے آمنا سامنا ہوگیا۔  اس دوران ملزم مویشی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں