رنگین شیشوں اور تیز میوزک چلانے والی گاڑیوں کیخلاف مہم

رنگین شیشوں اور تیز میوزک چلانے والی گاڑیوں کیخلاف مہم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں میں کالے ،رنگین شیشوں اور تیز میوزک چلانے والوں کیخلاف مہم جاری ہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے ٹریفک سٹاف کو خصوصی احکامات جاری کئے اور کہا کہ خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر شہریوں کو محفوظ سفر کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں سی ٹی او نے ٹریفک سٹاف کو احسن انداز سے فرائض منصبی کی انجام دہی کی ہدایات کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں